خضدار ،خانوزئی و تربت میں روڈ ودیگر حادثات میں 4 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے خضدار ،خانوزئی اور تربت میں روڈ حادثات وکرنٹ لگنے سے 4 افراد ہلاک،خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

خضدار میں ایم 8 رتوڈیرو ٹو خضدار قومی شاہراہ پر سب تحصیل زیدی ویئر چیک پوسٹ کے ایریا میں وٹز کارگاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں فضل الرحمان ولد حاجی محمد نور ساسولی سکنہ کھٹان خضدار موقع پر ہلاک جبکہ گاڑی میں سوار تین خواتین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی خوتین کوفوری طور پرٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

متوفی فضل الرحمان کی زوجہ میں حادثہ میں زخمی بتائی جارہی ہیں۔

دوسری جانب خانوزئی کے قریب ٹریفک حادثے میں2دو افرادہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ہلاک افراد کا تعلق لورالائی سے بتایا جاتا ہے۔

زخمی خاتون کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

اسی طرح تربت میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مچھلی مارکیٹ تربت کے رہائشی فرید احمد ولد رحیم بخش کی لاش ٹیچنگ اسپتال تربت لائی گئی، جو بجلی کے کھمبا سے کرنٹ لگنے سےہلاک ہوگیا۔

Share This Article
Leave a Comment