بلوچستان کے علاقے اوتھل میں زیرو پوائنٹ پر اورماڑہ کے سے کراچی جانے والی ایک مسافر بس سے پاکستانی فورسز نے 3 نوجوانوں کو اتار کرجبری طور پر لاپتہ کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق اوتھل زیرو پوائنٹ کے نزدیک اورماڑہ اتفاق ٹرانسپورٹ کے بس کے اندر سے سیول کپڑوں میں ملبوس کچھ لوگوں نے چار نوجوانوں کو اٹھا کر لے گئے ۔
اس موقع پرلوگوں کی مزاحمت پر اورماڑہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو چھوڑ دیا گیا جبکہ دیگر3 نوجوانوںکو فورسز اپنے ساتھ لے گئے۔
جبراًلاپتہ کیے گیے تینوں نوجوانوں کا تعلق پسنی سے بتایا جارہا ہے۔
اس واقع کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میںدیکھا جاسکتا ہے چیک پوسٹ پر فورسز کی گاڑیاں کھڑی ہیں جن میں ایک سفید ویگوگاڑی بھی موجود ہے جنہیں عوماً جبری گمشدگیوں کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے ۔
ویڈیو میںصاف دیکھا جاسکتا ہے کہ تینوں نوجوانوں کو گاڑی طرف لے جایا جارہا ہے ۔