کوئٹہ سے فورسز ہاتھوں ایک نوجوان جبراًلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے عید سے ایک دن قبل پاکستانی فورسز نے ایک نوجوان کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیا۔

لاپتہ کیے جانے والے نوجوان کی شناخت اسرار احمد سرپرہ کے نام سے ہوگئی ہےجس کا تعلق کردگاپ سے بتایا جارہا ہے ۔

فیملی ذرائع کے مطابق اسرار کو خفیہ اداروں کے اہلکاروںنے کوئٹہ کے ہزار گنجی سے حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے جو تاحال لاپتہ ہے۔

اسرار احمد کی جبری گمشدگی پر ان کا اہلخانہ مکمل صدمے میں ہے اور انہوںنے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے ۔

Share This Article
Leave a Comment