غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملے میںحماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے 3 بیٹے ہلاک ہوگئے۔
رائٹرز کے مطابق کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے تین بیٹے بدھ کو غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔
یہ بات فلسطی عسکریت پسند گروپ اور ہانیہ کے اہل خانہ نے بتائی ہے۔
اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے تینوں بیٹوں کے لیے کہا ہے کہ وہ حماس کے مسلح ونگ کے کارکن تھے۔
حماس نے کہا کہ غزہ کے الشاطی کیمپ میں ایک کار پر بمباری کے نتیجے میں ہانیہ کے تین بیٹے، حازم، امیر اور محمد ہلاک ہو گئے۔
حماس میڈیا نے بتایا کہ اس حملے میں ہانیہ کے تین پوتے بھی مارے گئے اور ایک زخمی ہوا۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں فضائی حملے میں کسی اور ہلاکت کے بارے کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
حماس کے ذرائع کے مطابق 61 سالہ ہانیہ نے، جن کے 13 بیٹے اور بیٹیاں ہیں، الجزیرہ ٹی وی کو بتایا، "میرے بیٹوں کا خون ہمارے لوگوں کے لہو سے زیادہ عزیز نہیں ہے۔”
رشتہ داروں کے مطابق، تینوں بیٹے اور پوتے غزہ شہر میں اپنے آبائی پناہ گزین کیمپ شاطی میں عید الفطر کے پہلے دن اپنے خاندان سے ملنے جا رہے تھے۔
ہانیہ کے بڑے بیٹے نے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ اس کے تین بھائی مارے گئے ہیں۔
عبدالسلام ہانیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا۔”خدا کا شکر ہے جس نے ہمارے بھائیوں، حازم، امیر، محمد اور ان کے بچوں کو اس درجے سے نوازا۔”