کراچی : مسافر طیارہ حادثے میں 97افرادکی ہلاکتوں کی تصدیق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا مسافر طیارہ اے 320 ایئربس جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے قریب رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں ملبے سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

یہ افسوسناک واقعہ دوپہر 3 بجے کے لگ بھگ ماڈل کالونی کے علاقے جناح گارڈن میں پیش آیا، جہاں طیارہ رہائشی مکانات پر جاگرا۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ پی آئی اے کی پرواز 8303 لاہور سے 91 مسافروں اور عملے کے 8 افراد کو لے کر کراچی آرہی تھی۔

محکمہ صحت سندھ نے کراچی طیارہ حادثے میں 97 ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے جبکہ ابھی تک صرف 19 میتوں کی شناخت ہو سکی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے اس جہاز میں عملے سمیت کل 99 افراد سوار تھے جن میں سے دو زندہ بچے ہیں۔

ہلاک ہونے والے 66 افراد کی میتیں جناح ہسپتال جبکہ افراد کی لاشیں کراچی سول ہسپتال میں ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment