دالبندین میں روڈ حادثہ ،ایک شخص ہلاک ، 10افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 10افراد زخمی ہوگئے۔

دالبندین سے ماشکیل جانی والی پک اپ اور زامیاد گاڑی کے درمیان یک مچھ کے قریب خطرناک تصادم کے نتیجے میں پک اپ ڈرائیور موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر مسافروں میں خواتین بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو شیخ فہد ہسپتال دالبندین منتقل کردیا گیا جبکہ دو شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیا۔

مرنے اور زخمیوں کا تعلق ماشکیل سے بتایا جاتا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment