اسرائیل کیخلاف لڑنے والی قوموں کا ساتھ دینگے، خامنہ ای

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی ایسی قوم کی حمایت کرے گا جو اسرائیل کی صیہونی حکومت کی مخالفت اور اس کے خلاف لڑائی کرے گی۔

انہو ں نے کہا کہ فلسطین کی آزادی کیلئے لڑنا اسلامی فریضہ ہے ۔

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق یوم القدس کے موقع پر خطاب کے دران انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے لیے سیاسی، فوجی اور ثقافت پر مشتمل جامع جدوجہد جاری رکھیں جب تک غاصب (اسرائیل) فلسطینی قوم کے لیے رائے شماری پر آمادہ نہ ہوجائے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ فلسطینی قوم کو طے کرنا چاہیے کہ وہ کون سے سیاسی نظام کے خواہاں ہیں اور پھر مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے 7 نکات پر مشتمل گائیڈ لائنز بھی پیش کیں جس میں جدوجہد جاری رکھنے اور مغربی طاقتوں کے اوپر انحصار ختم کرنے پر زور دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment