حب ، وڈھ و پنجگورمیں فائرنگ وروڈ حادثہ ،خاتون سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے حب ، وڈھ اورپنجگور میں فائرنگ اور روڈ حادثے سے خاتون سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

حب کے علاقے رئیس گوٹھ میں ایک گھر میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

اس حوالے سے چھیپا ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حب ریور روڈ رئیس گوٹھ سلویٰ ہوٹل کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جسکے نتیجے میں 20سالہ خاتون دیدار زوجہ جاوید عمر ہلاک جبکہ 24سالہ جاوید ولد علی جان زخمی ہو گیا۔

نعش اور زخمی شخص کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب وڈھ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق وڈھ لوپ کے علاقہ شینگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے حمیداللہ براہمزئی نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

دریں اثنا پنجگور کے علاقے وشبود سی پیک روڈپر گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے وشبود سی پیک روڈ پر کار گاڑی اور CD70 موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ہوا۔موٹر سائیکل سوار گل محمد ولد یارمحمد ساکن سبّی ہلاک ہوا ہے جبکہ اس کا بیٹا عبدالغفار زخمی ہو گیا ہے جن کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment