جنوبی افریقی ملک موزمبیق میں کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
تصویر: Emmanuel Osodi/UIG/IMAGO

جنوبی مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش آیا کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔

نامپولا صوبے کے حکام نے بتایا کہ کشتی میں سوار تقریباً 130 افراد میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

نامپولا کے سکریٹری آف اسٹیٹ جمائم نیٹو نے کہا کہ لوگ صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کے لیے جزیرے کی طرف روانہ ہورہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ مرنے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ساحل میں درجنوں لاشیں موجود ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment