کوئٹہ و مستونگ میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور مستونگ میں فائرنگ و روڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ کے علاقے گاہی خان چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور عبدالواحد ولد امداد بنگلزئی سکنہ مشرقی بائی پاس کوہلاک کردیا۔

واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

نیو سریاب تھانہ پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا۔

دوسری جانب مستونگ میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ۔

گزشتہ روز مستونگ میں کھڈ کوچہ کے علاقے میں تیز رفتار موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

نعش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment