بلوچستان کے علاقے پشین اور دالبندین میں ڈکیتی اور روڈ حادثے کے دو واقعات سے سے3 افراد ہلاک ہوگئے۔
پشین میں لمڑان محمد دین کالونی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں اور دکاندار میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت اور ایک دکاندار ہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ڈکیت ٹیلر ماسٹر کو لوٹنے آئے تھے جس پر ڈکیت اور ٹیلر ماسٹر صدام کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے تبادلے میںٹیلر ماسٹر صدام سمیت ایک ڈکیت ہلاک ہو گیا۔
علاوہ ازیں ایک ڈکیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
دوسری جانب دالبندین کے قریب ٹریفک حادثے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد یعقوب کے نام سے ہوگئی ہے جوایک عالم دین تھا ۔