بلوچستان کے علاقے قلات کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور کار گاڑی میں تصادم کے نتیجے میںخواتین و بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ،4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بینچہ کے مقام پر پیش آیا۔
کراچی سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار کی مسافر کوچ میں تصادم ہوا۔
تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے خواتین بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے۔
ہلاک افراد میں دو جڑواں سگے بھائی سمیت ایک خاتون وبچہ شامل جبکہ زخمیوں میں خواتین و بچے ایک مرد شامل ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق یہ لوگ عید کی چھٹیاں منانے کراچی سے پشین جارہے تھے ۔
زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو سول ہسپتال پہنچا دیا گیا۔