بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے ایک گھرپردستی بم پھینکا جوگھر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا ۔
تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب قمبرانی روڈ پر اللہ والی مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم پھینکا جو گھر کے احاطے میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی نیو سریاب تھانے پر دستی بم پھینکا گیا ۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب سوراب میں فائرنگ سے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلام میروانی ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق شاہراہ نوری نصیر خان چوک کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالسلام میروانی کو ہلاک کردیا۔