بی وائی سی کا عید کے روز جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی مظاہروں کا اعلان

0
68

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف جاری تحریک کے پانچویں فیز کے سلسلے میں عید کے روز پورے بلوچستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ احتجاجی مظاہروں کی شیڈول اور تفصیلات بہت جلد میڈیا میں شائع کی جائے گی۔ جبکہ کراچی اور کوئٹہ میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے احتجاجی مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم اس وقت اپنی شناخت کے بنیاد پر باقاعدہ نسل کشی کا سامنا کررہی ہے جس میں جبری گمشدگیاں، ماروائے عدالت قتل، فوجی کاروائیاں، جبری بے دخلی، معاشی قتل عام اور دیگر جرائم شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی نے بلوچ نسل کشی کے خلاف باقاعدہ ایک تحریک کا آغاز کیا ہے جس میں ریاست کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک طویل دھرنا بھی دیا تھا لیکن اس کے باوجود ریاست اپنی بلوچ نسل کشی کے پالیسی کو تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے اور جبری گمشدگیاں تیزی سے جاری ہیں جبکہ جبری گمشدگیوں کی شکار افراد کی ماروائے عدالت قتل بھی جاری ہے، گزشتہ دنوں لیاری سے جبری گمشدگی کے شکار دو بلوچ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیے گئے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کی بلوچ نسل کشی کے خلاف تحریک اس وقت پانچویں فیز میں جاری ہے۔ ہم بلوچ عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ بلوچ نسل کشی کے خلاف اس مزاحمتی تحریک میں بھر پور انداز میں شامل ہوجائے اور عید کے روز اپنے گھروں سے نکل کر اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھر پور شرکت کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here