خاران میں قیمتی پتھر لیجانے والے ٹرکوں پر حملہ

0
77

بلوچستان کے علاقے خاران میں گواش لیویز چیک پوسٹ کے قریب قیمتی پتھر لیجانے والے ٹرکوں پر نامعلو م افراد نے حملہ کیا جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق آج بروزمنگل کومغرب کے وقت مسلح افراد نے خاران گواش میں بھٹ لیویز چیک پوسٹ کے قریب سی پیک روٹ پر قیمتی پتھر لیجانے والی ٹرکوں پر حملہ کیا ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی شناخت محمد انور کے نام سے ہوگئی ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ گاڑیاں چاغی سے کرومائیٹ لیکر کراچی جارہے تھے، خاران گواش لیویز چیک پوسٹ کے قریب مسلح افراد نے ٹرک پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ٹرک کو نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں قومی وسائل کی لوٹ مار میں ملوث کمپنیوں و ریاستی اداروں پر حملے کرتے رہتے ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

خاران میں سی پیک روٹ پر گزشتہ ایک ماہ میں قیمتی پتھر لیجانے والی گاڑیوں پر حملے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس سے قبل کنری کراس کے قریب سیندک سے سنگ مرمر لےجانے والے ٹرالروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ اس حملے کی ذمہ داری ازادی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کیا تھا۔ بی ایل اے نے اپنے قبولیتی بیان میں استحصالی منصوبوں کے معاونت کاروں اور کمپنیوں کو تنبیہ کیا تھا کہ وہ ان سرگرمیوں سے باز رہیں۔

خاران میں گزشتہ سال بھی استحصالی منصوبوں کے ماونت کاروں پر حملے ہوچکے ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here