بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بھیل برادری کی دو بھکارن لڑکیوں کو اغواءکرلیا گیا۔
واقعہ کے خلاف غم سے نڈھال ورثاء نے دونوں مغوی لڑکیوں کی بازیابی کےلیے سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا ۔
صدر پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی کی حدود گوٹھ جمعہ خان عمرانی کے قریب سے بھیل برادری سے تعلق رکھنے والی شاہانہ اور شکنہ نامی 2 غیرمسلم لڑکیوںکو اغوا کرلیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق دونوں لڑکیاں بھیک مانگنے کا کام کرتی ہیں ۔
ایک مغوی لڑکی کا تعلق لاڑکانہ سے جو اپنی رشتہ داروں کے پاس بھیک مانگنے کےلیے ڈیرہ مرادجمالی آئی ہوئی تھی دونوں لڑکیوں کی مائیں دیگر ورثاءکے ہمراہ مل کر سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مرادجمالی پہنچ گئیں ہیں۔
پولیس کے عدم تعاون پر بھیل برادری کے مرد خواتین نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ دونوں مغوی لڑکیوں کی جلد بازیاب کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
دوسری جانب لورالائی کے سب تحصیل میختر شہر کے قریب مسلح افراد کی موٹر سائیکل چھیننے کی واردات اور مزاحمت پر فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار کوہلاک ہوگیا۔
ہلاک شخص کی شناخت نعمت اللہ ولد قدم جان کبزئی سے ہوئی ہے۔
مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
میختر لیویز نے مقدمہ درج کرلیا۔