دکی سے مزید 2 کوئلہ کان کن اغوا، تعداد9 ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی سے نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے مزید 2 کوئلہ کان کنوں کے اغوا کے بعد تعداد9 ہوگئی ہے ۔

اس سلسلے میں ضلع صدر نیشنل لیبر فیڈریشن امبر خان سواتی کا کہنا ہے کہ دو روز گل غنڈی ایریا سے2 مزید مزدور اسلحے کے زور پر اغوا کرلئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اغوا ہونیوالے مزدوروں میں مومن خان حمداللہ ساکنان افغانستان شامل ہیں اس سے قبل سات مزدور اغوا ہوئے تھے۔

اغوا ہونے والے9 مزدور تاحال بازیاب نہ ہوسکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment