خضداروپسنی میں روڈ حادثات سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار اورپسنی میںروڈ حادثات سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

خضدارکے تحصیل وڈھ شہد چیک پوسٹ کے نزدیک ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وڈھ سے خضدار آتے ہوئے عبدالغنی مینگل کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث قلابازیاں کھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں عبدالغنی مینگل نامی شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جسے فوری طورپر قریبی ریسکیو سینٹر لایا گیا، مگر وہ دم توڑ چکے تھے۔

مرحوم ڈاکٹرمعشوق علی کے بہنوئی تھے ۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے تحصیل پسنی کے علاقے کلمت کراس کے مقام پر مکران کوسٹل ہائی پرایک گاڑی نے ایک پیدل چلتے نوجوان کو کچل دیا۔

پسنی واورماڑہ کے درمیانی علاقے مکران کوسٹل ہائی وے کلمت کراس پر نامعلوم گاڑی نے راہ چلتے نوجوان کو کچل کر رفو چکر ہو گیا۔

گاڑی کی زد میں آ کر نوجوان موقع پرہلاک ہو گیا۔

تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی جانب سے گاڑی کی تلاش جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment