بلوچستان میں 982 چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے 5690 اہلکارتعینات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی ہنگامی اجلاس ہوا۔

وزیراعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت داسو ہائیڈل پاور منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں پر حملے کے بعد اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزرا، چیف آف آرمی سٹاف، وزرائے اعلیٰ، چیف سیکرٹریز اور متعلقہ شعبوں کے انسپکٹر جنرل پولیس نے شرکت کی۔

بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے۔

انہوں نے اجلاس کو بتایا گیا کہ بلوچستان میں سی پیک کے سات مختلف منصوبوں میں 982 چینی باشندے تعینات ہیں، جب کہ مختلف نجی کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے چینی اس کے علاوہ ہیں۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ سی پیک منصوبوں سے منسلک چینی باشندوں کی حفاظت کے لیے مختلف پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 5690 اہلکار تعینات ہیں اور سکیورٹی کا معیار وفاقی وزارت داخلہ کے ایس او پیز کے عین مطابق ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment