تربت و پسنی سے 2 نوجوان کی خودکشی ، کوئٹہ میں روڈ حادثے سے خاتون ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں تربت ڈسٹرکٹ جیل میں اقدام قتل کے مقدمے میں قید ایک نوجوان قیدی نےگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔

جیل حکام کے مطابق تربت جیل میں قید 24 سالہ نوجوان جہانزیب نے اپنی بیرک کے عقب میں جا کر پانی کے پائپ کی مدد سےگلے میں پھندا ڈال کرخودکشی کی۔

کیچ کے علاقے بلیدہ سے تعلق رکھنے والاجہانزیب نامی قیدی اقدام قتل کےکیس میں جیل میں تھا۔

پولیس نے لاش تربت ٹیچنگ اسپتال میں طبی معائنےکے بعد ورثا کے حوالےکردی ہے۔

دوستی جانب ساحلی شہرپسنی میں خداداد محلہ وارڈ نمبر 7 کے رہائشی سترہ سالہ راجہ ولد گوہر نامی نوجوان نے خود کو پھانسی دےکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

خود کشی کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔

دریں اثنا بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی بائی پاس پر ڈمپر کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق ٹکر سے خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئی۔

Share This Article
Leave a Comment