بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے زرغون آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔
زرغون آباد کے علاقے سروے 144 نواں کلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ زرغون آباد کے پولیس اہلکار مطیع اللہ ولد محمد زخمی ہوگیا۔جو ہسپتال منتقلی کے بعد زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔
قانون نافذ کرنیوالے ادارے واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔