گوادر: گاڑی میں آگ بھڑک اٹھنے سے ایک شخص جھلس کر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ایک تیز رفتار تیل بردار گاڑی میں  آگ بھڑک اٹھنے سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق تیز رفتار تیل بردار گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار دونوں آپس میں بھائی تھے ۔

سمیع ولد الہی بخش جھلس کر ہلاک ہو گئے جبکہ اورنگزیب زخمی ہو گئے جن کا تعلق ضلع واشک کے علاقے بسیمہ سے ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment