بولان کریش پلانٹ نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
175

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گھرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ پانے ایک پریس ریلیز میں بولان کریش پلانٹ نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے 17 مارچ بروز اتوار بولان کے علاقے اللہ واریو ڈیم کے قریب ریاستی منصوبوں کی تکیمل کے لئے لگائے گئے کریش پلانٹ کو فائرنگ کرکے نذر آتش کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم یہ واضح کرتی ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی ریاستی منصوبہ ہمارے نظروں سے اوجھل نہیں ہے۔ ہم ان تمام منصوبوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں نشانے بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم مقامی ٹھیکیداروں کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ اپنے وسائل ریاستی منصوبوں سے دور رکھیں بصورت دیگر اپنے نقصان کے ذمہ دار خود ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور تمام ریاستی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کا عزم دہراتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here