پاکستان و افغانستان سرحد پر لڑائی روک دی گئی، طالبان حکومت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

طالبان حکومت کے ایک ترجمان نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک کے مابین سرحد پر ہونے والی لڑائی اب رک گئی ہے۔ دونوں ممالک کے مابین گزشتہ روز افغانستان میں پاکستانی فضائی حملوں کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اے ایف پی کو بتایا،صورتحال پرسکون ہے، لڑائی رک گئی ہے۔‘‘

پیر 18 مارچ کو پاکستان کی طرف سے علی الصبح افغانستان کے صوبوں پکتیکا اور خوست صوبوں کے سرحدی علاقوں میں حملے کیے۔

اسلام آباد نے کہا کہ اس نے اُن عسکریت پسندوں کو نشانہ بنایا ہے جو اس کی سرزمین پر حالیہ حملے کے ذمہ دار تھے، لیکن طالبان حکام نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے ہونے والی اس بمباری میں آٹھ شہری، جن میں تمام خواتین اور بچے شامل ہیں، مارے گئے۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس کی فورسز نے سرحد کے ساتھ پاکستانی فوجی چوکیوں کو بھاری ہتھیاروں‘‘سے نشانہ بناتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جس کے بعد دونوں طرف سے سرحد پار شدید جھڑپوں کی اطلاع تھی۔

دوہزار اکیس میں طالبان حکومت کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان سرحدی کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment