بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ شہر کے علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا۔
دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے تمپ کے علاقہ نظرآباد میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق تمپ کے علاقہ نظر آباد میں اسرار ولد سخی داد ساکن نظر آباد کو مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرارہوگیا۔
مقتول کی لاش ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردی گئی جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔