بلوچستان میں کینسر کے سینکڑوں مریضوں نے علاج چھوڑ دیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں اینڈومنٹ فنڈ کی بندش سے کینسر کے سینکڑوں مریضوں نے ادویات نہ ملنے کی وجہ سے علاج ادھورا چھوڑ دیاہے۔

گزشتہ چھ ماہ سے محکمہ سوشل ویلفیئر نے کینسر اور دیگر امراض کیلئے بننے والے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کو ٹیکنکل وجوہات کے بنا ہ پر بند کردیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں مریض جن کا علاج سرکاری ادویات سے ہورہا تھا ادویات بند ہونے کے بعد مریضوں نے اپنا علاج ادھورا چھوڑ دیا۔

گزشتہ روز شیخ زاہد ہسپتال میں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے بلڈ کینسر کا ایک مریض چل بسا ۔

مریضوں نے نگران دور حکومت میں بند کی گئی ادویات کی دوبارہ کھولنے کے احکامات صادر فرمانے کی استدعاکی ہے تاکہ مریضوں کا علاج کو جاری رکھا جاسکے۔

کہا جارہا ہے کہ اب تک دس ہزار سے زائد کینسر کے مریضوں کا بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کے تحت علاج ہوچکا ہے ۔

عوامی حلقو ں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے بلوچستان اینڈومنٹ فنڈ کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے غریب مریضوں کے علاج معالجے کیلئے ادویات فوری طور پر جاری کریں تاکہ وہ اپنا علاج کرواسکیں ۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment