خضدار میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک ،حب میں نوجوان کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے خضدار میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

علاقائی ذرائع کے مطابق خضدار کے علاقے گزگی حیات آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کوہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت سرفراز محمد حسنی کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس نے لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔

دوسری جانب ہفتہ کو بلوچستان کے ضلع حب میں نوجوان فوٹو گرافر نے خودکشی کر لی۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق دائود داد بلوچ نامی نوجوان اور فوٹوگرافر نے حب میں اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر اپنی جان لے لی۔

خودکشی کے محرکات تاحال سامنے نہیں آسکے۔

Share This Article
Leave a Comment