امریکا تائیوان کو اسلحہ فراہم نہ کرے، چین

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


چین نے امریکا اور تائیوان کے مابین اسلحے کے ایک معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے امریکا سے تائیوان کو ہر طرح کے اسلحے کی ترسیل فوری طور پر روکنے اور عسکری تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں مزیدکہا گیا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد سے چین امریکا تعلقات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

امریکا نے تائیوان کو 18 انتہائی جدید تارپیڈوز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، جن کی مالیت 180 ملین ڈالر بنتی ہے۔ امریکا نے یہ اعلان سائی انگ وین کی بطور ملکی صدر حلف برداری کے فوری بعد کیا۔

Share This Article
Leave a Comment