پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 12.62 کروڑ ڈالر کی کمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.12 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 1.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.48 ارب ڈالر رہے
پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید 12.62 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 18.61 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12.12 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ شیڈول بینکوں کے ذخائر 1.5 کروڑ ڈالر اضافے سے 6.48 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ہفتے کے دوران قرضوں کی مد میں 15.61کروڑ ڈالر کی ادائیگی کے سبب زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہوئی۔

Share This Article
Leave a Comment