گوادر شہر و گرد و نواح میں بی وائی سی کی امدادی سر گرمیوں کا سلسلہ جاری

0
112

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے “ھمسنتی مہم” کے تحت گوادر شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں امدادی سر گرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

‏بی وائی سی نے اپنے آفیشل واٹس ایپ چینل پرجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد متاثرہ خاندانوں تک امدادی سامان پہنچایا جارہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ شب بروزِ بدھ 13 مارچ کو گوادر کے علاقے کلانچی پاڈا ، کوہ بن وارڑ، میر لال بخش وارڑ، کپٹن مراد بخش وارڑ، اسماعیلی وارڑ ، بخشی کالونی اور ٹی ٹی سی کالونی میں مستحق خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کی گئی۔

ان کا کہناتھا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی قوم دوستی کے بنیاد پر اس مشکل گھڑی میں اپنے لوگوں کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here