بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور مچھ سے پاکستانی فورسز نے 2 نوجوانوں کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے جانے والے نوجوانوں کی شناخت گل زمان کرد اورآصف شاہوانی کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گل زمان کردکو فورسز نے مچھ بولان سے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
کہا جارہا ہے کہ گل زمان کرد، شیر زمان کرد کے بھائی ہیں جنہیں 12 فروری 2011 کو لاپتہ کیا گیا بعد ازاں مارچ میں اسکی مسخ شدہ لاش کوئٹہ سے برآمد ہوئی تھی۔
جبکہ آصف شاہوانی کو فورسز نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے حراست میں لیا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔