ڈیرہ اللہ یار: گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل میں سوار خاتون ومرد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں بائی پاس کے مقام پر گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل میں سوار مرد اور عورت موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ہلاک بچہ زخمی ہوگیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ ڈیرہ اللہ یار کی مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کی وجہ سے مزدا سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار مرد اور عورت موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزدے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment