گوادر: انتظامیہ جانب بی وائی سی کی امدادی کیمپ ہٹانے پر دوبارہ قائم کرنیکااعلان

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ساحلی شہر سی پیک مرکز گوادر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی امدادی کیمپ انتظامیہ کی جانب سے ہٹا دینے پر دوبارہ قائم کرنیکااعلان کیا ہے ۔

علاقائی ذرائع کے مطابق گوادر میں قائم سیلاب زدگان کی امداد کیلئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کیمپ کو رات تین بجے اکھاڑ دیا گیا۔

پولیس نے رات تین بجے کے قریب امدادی کیمپ کو اکھاڑ کر وہاں سے ٹینٹ اور دیگر سامان اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

جاوید کمپلیکس میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیراہتمام سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قائم کیمپ کو رات کی تاریکی میں نا معلوم افراد اکھاڑ کر لے گئے۔

کیمپ منتظمین کے مطابق گزشتہ روز پولیس اور انتظامیہ نے سیلاب زدگان کی امدادی کیمپ کو گھیرے میں لیکر کیمپ ختم کرنے کا کہا گیا،تاہم حالات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے کارروائی سے گریز کیا گیامگر رات کی تاریکی میں تین بجے کے قریب کیمپ کو اکھاڑا گیا۔

دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کیمپ دوبارہ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ سیلاب زدگان کی امداد کیلئے قائم کیا گیا ہے ، حکومت عوام کی امداد کے بجائے عوام کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ کو اکھاڑنا حواس باختگی کے سواءکچھ نہیں۔بلوچستان بھر میں کیمپ قائم ہیں، ہمارا مقصد مصیبت زدہ بلوچ عوام کی مدد کرنا ہے۔کیمپ دوبارہ قائم کردیا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment