بلوچستان کے علاقے خاران میں بسیمہ روڈ نزد کنری کراس پر قیمتی پتھر لے جانے والے سیندک پروجیکٹ کے ٹرالروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ٹرالر کو نقصان پہنچا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق حملہ جمعہ کی شام خاران میں بسیمہ روڈ پر کنری کراس سے آگے پرانے لیویز چیک پوسٹ کے قریب ہوا ہے۔
حملے میں مسلح افراد نے قیمتی پتھر لے جانے والے سیندک منصوبے کے ٹرالروں پر فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں ٹرالر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے، جبکہ کلینر بھاگ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں ٹرالر کو نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ روڈ سی پیک روٹ کا حصہ ہے جو سیندک، ریکوڈک و دیگر منصوبوں کو خاران سے ہوکر بعد ازاں خضدار اور کراچی سے منسلک کرتا ہے۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، البتہ واضح رہے کہ مقبوضہ بلوچستان میں اس طرح کی کارروائیاں آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی ہیں۔