البغدادی کے جانشین و داعش کے سربراہی کی گرفتاری کا دعویٰ

0
254

عراق کے انٹیلی جنس اداروں نے بدھ کے روز دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی اداروں نے “داعش” کے مقتول سربراہ ابوبکر البغدادی کے متوقع جانشین کو گرفتار کرلیا ہے۔

عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق نیشنل انٹیلی جنس سروس نے ابوبکر البغدادی کے جانشین ہونے والے امیدوار عبد الناصر قرداش نامی شخص کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انٹیلی جنس اداروں نے مزید کہا ہے کہ “قرداش” نے داعش کو تفویض کردہ کمیشن کی سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس نے ابو مصعب الزرقاوی کے زمانے سے لے کر الباغوز کی لڑائیوں تک شدت پسندوں کی کمان کی۔ پہلے القاعدہ کی صفوں میں عسکری کارروائیوں میں حصہ لیا اور داعش کے قیام کے بعد اس میں شامل ہوگیا۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے داعشی کمانڈر عبدالناصر قرداش سے پوچھ تاچ جاری ہے۔

انٹلیجنس سروس نے قرداش کی گرفتاری سے متعلق کوئی اضافی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ برس 27 اکتوبر کوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام میں ادلب گورنری کے مضافات میں واقع باریشا گاو¿ں میں امریکی اسپیشل فورسز کی جانب سے کیے گئے ایک آپریشن میں داعش کے سربراہ ابو بکرالبغدادی کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here