اسلام آباد سے ایک اور بلوچ طالب علم جبراً لاپتہ

0
101

پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد سے ایک بلوچ طالب علم کو نامعلوم افراد ایمبولینس میں اغوا کرکے لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

اس سلسلے میں بلوچ یکجہتی کمیٹی اسلام آباد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امتیاز علیم ولد محمد علیم کو آج تقریباً 2:50 بجے اسلام آباد سے ایمبولینس میں ہاسٹل سٹی سے غیر قانونی طور پر اغوا کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امتیاز نال، خضدار کا رہائشی ہے۔ وہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی سے فوڈ سائنسز کے گریجویٹ ہیں۔ حال ہی میں وہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اسلام آباد سے پبلک ہیلتھ میں ایم فل کی ڈگری حاصل کررہے ہیں۔ ہم اس کی محفوظ رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

امتیاز عالم کی جبری گمشدگی پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں پوسٹ گریجویٹ بلوچ طالب علم امتیاز عالم کی جبری گمشدگی گہری تشویش کا باعث ہے اور بلوچ برادری کے خلاف جاری نسل کشی کی پالیسیوں کی نشاندہی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچ طلباء کی جبری گمشدگی کا کیس زیر سماعت ہے، ہم اسلام آباد میں ایک بلوچ طالب علم امتیاز کے لاپتہ ہونے کے ایک اور کیس کے گواہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان گمشدگیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ امتیاز کی گمشدگی کے خلاف تمام پلیٹ فارمز اور فورمز پر آواز بلند کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here