کورونا: دنیا بھر سے ریکارڈ ایک لاکھ سے زیادہ متاثرین رپورٹ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

دنیا میں متاثرین: 5192487 – دنیا میں ہلاکتیں: 328099 – پاکستان میں متاثرین:48003. – مقبوضہ بلوچستان : -2968پنجاب: 17382 – سندھ: 18,964 -خیبر پختونخوا: 6815 – اسلام آباد: 1,138 -مقبوضہ گلگت بلتستان: 579 – مقبوضہ کشمیر: 157۔ ہلاکتیں: 1,016۔ صحتیاب: 14155

امریکہ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے اعلان کے بعد بیماریوں کے روک تھام اور کنٹرول کے محکمے نے ایک تفصیلی ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
60 صفحوں پر مشتمل اس دستاویز میں سکولوں، ریستوران اور نقل و حمل سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کو پابندیوں کو ختم کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور گائیڈ لائنز ان کمیونٹیز کی رہنمائی کریں گی جو اپنی معیشت دوبارہ کھول رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے اپنی تمام 50 ریاستوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر لگائی گئی پابندیوں کو نرم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ تین لاکھ سے زیادہ افراد اس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
گذشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی ادارہ صحت کو دنیا بھر سے ریکارڈ ایک لاکھ چھ ہزار نئے مریض رپورٹ کیے گئے ہیں۔
پاکستان میں متاثرین کی تعداد 48 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
پاکستان میں سب سے زیادہ 351 ہلاکتیں خیبر پختونخوا میں ہوئی ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو دھمکی دی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر ادارے میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائیں یا پھر امریکہ کی طرف سے مکمل طور پر فنڈنگ کے خاتمے کا سامنا کریں۔
انڈیا میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔
امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات فرانس میں ہوئی ہیں۔
پاکستان میں سندھ اس وقت متاثرین کے اعتبار سے ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے اور یہاں 19 ہزآر کے قریب افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں متاثرین کی سب سے بڑی تعداد 16 سے 30 برس کے درمیان ہے جبکہ مقبوضہ بلوچستان میں 33 سے 45 برس کے افراد اس بیماری سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment