گوادر: کنویں کے اندر دم گھٹنے کے باعث چار افراد جان بحق

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع گوادر کے علاقے دشت میں پیش آنے والے ایک دلخراش واقعے میں چار افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے بشولی کنر کے مقام پر پیش آنے والا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک شخص جنریٹر لے کر کنویں کے اندر چلایا گیا، اور دھواں بھر جانے سے مذکورہ شخص کنویں کے اندر بے ہوش ہوگیا اور اس کو نکالنے کے لئے گئے ہوئے ایک کے بعد ایک سات افراد کنویں کے اندر بے ہوش ہوگئے اور ان میں سے چار افراد کنویں کے اندر دم گھٹنے کے باعث جان بحق ہوگئے۔

جان بحق ہونے والوں میں درجان ولد امام بخش سکنہ ڈور بازار یحی ولد الی بخش سکنہ ڈور بازار لطیف ولد امام بخش اور عبدالمالک ولد خداداد سکنہ کنر بازار شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment