بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے بغاؤ کے رہائشی ڈیرہ غازی خان میں کسٹم اہلکاروں کی ہراسمنٹ کی وجہ سے ہلاک ہوگیا۔
کہا جارہا ہے کہ امام دین جو ایک نوجوان ڈرئیورہے گذشتہ روزاپنی منی مزدا نمبر ٹی کے وی 932 جب ڈیرہ غازی خان کے علاقے پل غازی گھاٹ پہنچا تو کسٹم اہلکاروں نے روک کر کہا آپ کی منی مزدا میں نان کسٹم ڈیزل ہیں۔
اس موقع پر ڈرائیور امام دین کسٹم والوں کو خدا کے واسطے دیتا رہا کہ ایک غریب ڈرائیور ہوں ایسا کام نہیں کرتا ناکہ میں موجود کسٹم اہلکاروں نے امام دین کو ہراساں کیا اور زبردستی تھانے لے جانا چاہا جس کی وجہ سے ڈرائیور امام دین زندگی کی بازی ہارگیا۔
ناکے میں موجود کسٹم اہلکار لاش کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کہا جارہا ہے کہ امام اپنے تین بھائیوں بوڑھی والدہ بیوی اور دوسالہ بیٹے کا واحد سہارہ تھا۔
امام دین کے موت کی خبر جب گھر میں پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔