بلوچستان کے علاقے قلات،حب و گندواہ میں فائرنگ و جھگڑے سے ہندو تاجروخاتون سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
قلات میں قصاب خانہ روڈ وائن اسٹور پر نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں مشہور ہندو تاجر لیلا رام ولد کندن داس ہلاک جبکہ انکا پوتا کرتن کمار ولد راجیش کمار زخمی ہوگئے۔
واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
مزید تحقیقات قلات پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب حب میں دو گروہوں میں تصادم سے ایک خاتون ہلاک جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حب کے علاقہ بھٹ آباد چڑھائی میں رشتے کے تنازعے پر دو گروہوں میں جھگڑاڈنڈوں کا آزادانہ استعمال سے نور خاتون نامی خاتون ہلاک ہوگئیں جبکہ عبد الرحمن ولد احمد ، بابر علی ولد مختیار ، ضمیر حسین ولد احمد نادیہ زوجہ اعتبار علی ، نازیہ زوجہ عبدالغفور ، سانیتہ زوجہ ضمیر حسین اور نواز زخمی ہوگئے جن کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جام غلام قادر اسپتال حب میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔
ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردی گئی۔
علاوہ ازیں گنداواہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔
ہلاک کئے جانے والے شخص کی شناخت مور خان کے نام سے ہوگئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتی ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کردی۔