زحل پر برفیلی تہہ کے نیچے سمندر موجود ہے ، سائنسدانوں کا انکشاف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

سائنسدانوں نے زحل کے چاند میماس پر برفیلی تہہ کے نیچے ایک سمندر کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے۔

یہ انکشاف کوئن میری کالج لندن کے سائنسدانوں کی ایک حالیہ تحقیق سے سا منے آیا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ سمندر 2 سے 25 ملین سال پہلے وجود میں آیا تھا۔

کوئن میری کالج لندن کے ماہرین ِ فلکیات پر مشتمل ایک ٹیم کی نئی تحقیق کے مطابق زحل کے چاند میماس پر برفیلی تہہ کے نیچے ایک سمندر چھپا ہوا ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہاں زندگی کی نشونما ممکن ہے۔ دنیا بھر سے ماہرین فلکیات کے لیے یہ ایک چونکا دینے والی دریافت ہے، جس سے سائنسدانوں کی اوشین مون‘‘ یا چاند کے سمندر کی پرانی تعریف تبدیل ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کسی سیارے کے چاند پر زندگی کی نشونما کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

رواں ماہ نیچر سائنس جرنل میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مصنف ولیری لینی آبزرویٹوائر ڈی پیرس سے باحیثیت ماہر فلکیات وابستہ ہیں۔

انہوں نے جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے کو بتایا، یہ نئی تحقیق ہمارے لیے حیران کن ہے کیونکہ سائنسدانوں کا خیال تھا کہ زحل کے چاند میماس پر مائع حالت میں پانی کا ہونا ممکن نہیں ہے۔‘‘

ولیری لینی کے مطابق میماس پر برفیلی تہہ اتنی موٹی ہے کہ اس کے نیچے یہ سمندر بغیر کسی واضح ایکٹیویٹی کے لاکھوں سال چھپا رہا۔ یہی وجہ ہے کہ 13برس زحل کے سسٹم میں گزارنے کے باوجود کیسینی سپیس کرافٹ میماس پر اس سمندر کو دریافت نہیں کر سکا۔

Share This Article
Leave a Comment