بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے وادی مشکئے میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا کہ کل مشکئے کے علاقے میئی میں سرمچاروں نے فوجی چوکی پر اسنائپر حملہ کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک ہوا ہے۔
حملے کے بعد قابض فوج نے سرمچاروں کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تو سرمچاروں نے پہلے ہی حملہ کرکے دشمن کو پسپا کردیا۔ اس دوران قابض فوج کے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔