بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سردار مہراب مہم خان علی زئی روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شخص کو فوری طور پر ڈسڑکٹ اسپتال مستونگ منتقل کیا گیا۔
فائرنگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
دوسری جانب حب میں ساکران بند مراد پل کے قریب جھاڑیوں سے کئی روزہ پرانی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
اس حوالے سے ایدھی ریسکیو ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ساکران بند مراد پل کے قریب جھاڑیوں سے ایک 40سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر کے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جسے بعد ازاں ایدھی سرد خانہ سہراب گوٹھ کراچی منتقل کردیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ متوفی نشے کا عادی بتایا جاتا ہے۔