بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج کی آپریشن کے نام سے جاری جارحیت کے دوران فوج اور سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
آمدہ اطلاعات کے بولان میں فوجی جارحیت کے دوران سنجاوی کے علاقے میں زامری کے مقام پر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں دو طرفہ شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے بولان میں وسیع پیمانے پر فوجی جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے بولان کو چاروں اطراف سے گھیرنے کی کوشش کی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آپریشن میں فوج ہزاروں کی نفری میں ، سینکڑوں فوجی ٹرکیں گاڑیاں، گدھے اور دیگر جنگی ساز وسامان کے ساتھ پیش قدمی کررہی ہیں۔