بلوچستان میں تعمیراتی کمپنی کے 2 کارندے اغوا، بازیابی کیلئے آپریشن شروع

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے بولان میںایک تعمیراتی کمپنی کے 2کارندوں کے اغوا کے بعد پاکستانی فورسزنے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے ۔

کہا جا رہا ہے کہ مغویوں کا تعلق وزیرستان سے ہے اور انہیں گزشتہ رات نامعلوم افراد نے اغواءکرلیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے المنان کنسٹرکشن کمپنی جوبولان کے علاقے اللہ یار شاہ ڈیم پر کام کررہی ہے،کے 2کارندوں جو کریش پلانٹ پر کام کر رہے تھے کو گزشتہ رات سائٹ ایریا سے نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔

اغوا ہونے والے مزدورں کی شناخت محمد امین اور محمد یونس کے نام سے ہوئی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق اغوا کار 10 افراد تھے، جو کہ پیدل آئے تھے ۔

اغواءکاروں نے وہاں پر موجود مزدوروں کو ٹھیکیدار عبدالمنان اور ان کے بھائی عبدالعزیز کے نام رابطہ کرنے کے لیے فون نمبر کی پرچی دے کر چلے گئے۔

دوسری جانب مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ٹھیکیدار کی طرف سے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کرائی گئی ہے جبکہ مغویوں کی بازیابی کے لیے سی ٹی ڈی نصیرآباد سمیت حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کی اطلاعات ہیں۔

اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے موقف دینے سے انکار کردیا گیا۔

TAGGED:
Share This Article
Leave a Comment