بلوچستان کے علاقے نصیر آباد،قلعہ عبداللہ اور ڈھاڈرمیںفائرنگ اور روڈ حادثے کے تین واقعات میں سات سالہ بچی سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ضلع نصیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود نزد گوٹھ عنایت اللہ عمرانی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں عبد الغفار نامی شخص موقع پر ہلاک جبکہ منظور شدید زخمی ہوگیا۔
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
زخمی اور لاش کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی لایا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
مزید تفتیش پولیس کررہی ہے۔
دوسری جانب قلعہ عبداللہ حبیب زئی کے قریب برساتی نالے میں فائرنگ سے ایک مقامی شخص ہلاک ہوگیا۔
علاقائی کے مطابق مقامی شخص مزدوری کےلئے گھر سے نکلا تھا ۔
کہا جارہا ہے کہ اسے ڈاکوئوں نے فارنگ کرکے ہلاک کیا تھا۔
لاش کوناصرخان ہسپتال عبدالرحمن زئ منتقل کردیا گیا۔
مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔
علاوہ ازیں ڈھاڈر میں ٹریفک حادثے سے ایک سات سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔
پو لیس کے مطابق بد ھ کو ڈھاڈر کے نواحی علاقے براہم باران کے قریب گاڑی کی ٹکر سے سات سالہ بچی بختاور بنت خان محمد سکنہ ڈیرہ اللہ یارہلاک ہو گئی۔
جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔
مزید کارروائی جا ری ہے ۔