مستونگ وڈنڈار میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں مستونگ اور ڈنڈار میں پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ مستونگ میں ریاستی ایجنٹ اور ڈنڈار میں فوجیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سترہ فروری کو سرمچاروں نے ضلع کیچ میں ڈنڈار کے علاقے بند ء ملک کے مقام پر پاکستانی فوج کے گھات لگا کر حملہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قابض فوج کے دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ شدید حملے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

میجر گھرام بلوچ نے مزید کہا کہ سولہ فروری کو مستونگ میں ڈاکخانہ کے قریب ریاستی آلہ کار چئیرمین یونین کونسل کھڈ کوچہ سردار عبدالقیوم شاہوانی پر سرمچاروں نے ایک ایک دستی بم پھینکا۔ مذکورہ شخص قابض کا ایک ایجنٹ ہے اور ان علاقوں میں بلوچ جہد آزادی کے خلاف پاکستانی فوج کا ساتھ دے رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے تمام افراد ہمارے نشانے پر ہیں جو بلوچ نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں پاکستان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment