بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک مرکز گوادر کے ساحل پر ایک ڈولفن مردہ حالت میں پائی گی ہے ۔
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرحیم کے مطابق ڈولفن کی موت جال میں پھنس کر ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ماہی گیر ڈولفن کو جال سے آزاد کیے بغیر ساحل پر لائے۔
ان کا کہنا تھاکہ ڈولفن سمندری ماحولیاتی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔