یورپی یونین نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت کے مشن آغازکردیا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

حوثی کے حملوں کے ردعمل میں یورپی یونین نے بحیرہ احمر میں جہاز رانی کی حفاظت کے مشن آغازکردیاہے۔

اس سلسلے میں یورپی یونین کی سربراہ ارسلا وان ڈر لاین نے کہا کہ یورپی یونین نے پیر کو باضابطہ طور پر بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو یمن کے حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا۔

یورپی کمیشن کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ "یورپ اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بحیرۂ احمر میں جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنائے گا۔”

اس سے قبل یورپی یونین کے ایک عہدیدار نے جمعہ کو کہا کہ یورپی یونین کے مطابق اس مشن کو کم از کم چار جہازوں کے ساتھ "چند ہفتوں” میں شروع ہوجانا چاہیے۔

یورپی یونین کے اہلکار نے کہا کہ مجموعی طور پر اس مشن کی سربراہی یونان کرے گا، جبکہ سمندر میں آپریشنل کنٹرول میں لیڈ آفیسر اطالوی ہو گا۔

اطالوی اعلیٰ سفارت کار انتونیو تاجانی نے برسلز میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران لانچ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے "مشترکہ یورپی دفاع کی جانب ایک اہم قدم” قرار دیا۔

اب تک فرانس، جرمنی، اٹلی اور بیلجیئم نے کہا ہے کہ ان کے بحری جہاز بھی اس مشن میں شمولیت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment