چمن و دالبندین میں فائرنگ وروڈحادثہ ،2 فوجی اہلکارسمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن اور دالبندین میںفائرنگ اور روڈحادثے میں پاکستانی فوج کے 2 اہلکارسمیت 3 افراد ہلاک ، اور 4 زخمی ہوگئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کو چمن میں سر حد پر تصدق گیٹ پر ڈیو ٹی ختم کر نے کے بعد 2 اہلکار جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نائیک ہاشم اور سپا ہی ناصر شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لئے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا تھاکہ راستے میں وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گئے۔

سیکورٹی فورسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لئے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید کارروائی جا ری ہے ۔

دوسری جانب دالبندین میں ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے۔

پو لیس کے مطابق اتوار کو دالبندین کے علا قے آرسی ڈی شاہراہِ پر دوگاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں شفیق نامی شخص ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعدلاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment